ETV Bharat / state

Arrest in Kidnapping Case اجمیرمیں نابالغ لڑکی کے اغوا معاملہ میں پولیس ملازم گرفتار

ملک بھر میں آئے دن اغوا، لوٹ مار، قتل و غارت گری سمیت دیگر منفی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ مجرمانہ واقعاقت کے سدباب کے لئے پولیس اہلکار اور ضلع انتظامیہ متحرک ہے، لیکن اس کے باوجود بھی جرائم پیشہ افراد اپنے منفی منصبوں میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ Ajmer police arrested the absconding accused in the kidnapping case

ملزم  گرفتار
ملزم گرفتار
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 5:29 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ان دنوں جرائم پیشہ افراد کھلے عام منفی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے علاوہ جرائم پیشہ افراد خواتین اور لڑکیوں کو بھی اپنی منفی سرگرمیوں کا نشانہ بناتے ہیں، اغوا اور خواتین پر زیادتی سے متعلق خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایک ایسا ہی معامہ چند ایام قبل شہر اجیمر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس متحرک ہوگئی تھی، پولیس نے نابالغ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے معاملے میں 14 ماہ سے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کے اجمیر انچارج اشوک بشنوئی نے بتایا کہ منگلیا واس تھانہ علاقے سے ایک نابالغ لڑکی کا اغوا کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایک گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے جبکہ دوسری گرفتاری اب ہوئی ہے۔Ajmer police arrested the absconding accused in the kidnapping case

پولیس کی گرفت میں آنے والا ملزم 14 ماہ سے مفرور تھا۔جبکہ اس کا نابالغ کزن پہلے ہی پکڑا جا چکا تھا۔ حال ہی میں پولیس نے ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے کر اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ملزم کو 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
یوپی، بہار کی طرح راجستھان میں بھی بڑھتے جرائم تشویشناک ہیں۔ راجستھان میں بھی اب خواتین اور لڑکیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مجرمانہ واقعات نے عام شہریوں کا سکون چھین لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد میں پولیس کا خوف اب نظر نہیں آتا۔ جس کی وجہ سے عام لوگ پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Land mafia Arrests in Ajmer: اجمیر میں زمین مافیا گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.