ETV Bharat / state

Theft Cases In Jaipur جئے پور میں چوری کے الزام میں سات افراد گرفتار - چوری کے الزام میں سات افراد گرفتار

جے پور کے سورج پول علاقے میں ہوئی چوری کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے نقدی روپئے اور جواہرات کو برآمد کر لیا ہے۔Theft Cases In Jaipur

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 10:16 AM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سورج پول علاقے میں 24 اگست کو ایک مکان میں ہوئی کروڑوں روپے کی چوری کی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے نقدی روپئے اور جواہرات کو برآمد کر لیا ہے۔ اس پورے معاملے میں تین ملزمین ابھی بھی فرار بتائے جا رہے ہیں، جن کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی مخصوص ٹیم مختلف مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔The police arrested seven persons on the charge of theft

پولیس نے چوری کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا

وہیں اس پورے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے جے پور کمشنریٹ میں ایڈیشنل پولیس کمشنر اجے پال لامبا کی جانب سے پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا، اس پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ جس طرح سے 24اگست کو جے پور کے سورج پول علاقے میں چوری کی واردات پیش آئی تھی، اس واردات میں ایک خاندان کے لوگوں کو گھر میں ہی بند کر کے پورے گھر کے پیسے اور زیوارات لوٹ کر ملزمین فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد اس پورے معاملے میں پولیس کی جانب سے سات ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Two Arrested for Theftمظفر نگر میں چوری کے الزام میں دو گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ملزمین سے تمام چوری ہوئی چیزیں برآمد کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں دہلی کے چند لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اس واردات کو انجام دیا ان لوگوں نے چند روز قبل الیکٹریشن بن کر چوری کی واردات کو انجام دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پوری کارروائی کو گلتہ گیٹ پولیس، ڈی ایس ٹی، سی ایس ٹی اور مختلف اضلاع کی پولیس کے انجام دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.