ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا متاثرہ کی تعداد 325 ہوگئی - لاک ڈاؤن

راجستھان میں آج کورونا کے 24 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرہ کی تعداد بڑھ کر کل 325 ہو گئی ہے۔

راجستھان میں کورونا متاثرہ کی تعداد 325 ہوگئی

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 4:44 PM IST

سرکاری اطلاعات کے مطابق جودھ پور میں نو افراد کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔ ان میں سے چھ کل مثبت پائے گئے خاندان کے افراد ہیں۔ جبکہ ساتویں ایک خاتون ہے جو اس شخص کی بیوی ہے جو کل مثبت پایا گیا تھا۔

ایک اور 25 سالہ شخص کل مثبت پائی گئی خاتون کے رابطہ میں آیا تھا۔ دونوں ایک پرائیویٹ اسپتال کے اسٹاف ہیں۔ مثبت پائی گئی ایک دیگر خاتون کی گھر گھر سروے کے دوران اطلاع ملی۔ وہیں تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

ضلع جیسلمیر کے پوکھرن میں مزید سات کیسز مثبت آئے ہیں۔ ان سب کی عمریں 48 سے 82 سال کے درمیان ہے اور وہ بیکانیر میں پائے جانے والے مثبت شخص سے رابطے میں آئے تھے۔

ادھربانس واڑہ میں تین خواتین اور ایک مرد مثبت پائے گئے ہیں۔ یہ سب کشل گڑھ کے ان دو متوفی کے قریبی رشتے دار ہیں جن کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔

چورو میں مزید ایک شخص کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبرہے جو نظام الدین ، دہلی سے آیا تھا۔

وہیں جے پور کے علاقے رام گنج میں ایک آٹھ سالہ بچی اور دو 45 سمیت 50 سالہ خواتین مثبت پائی گئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 103 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک ، اجمیر میں5، الور میں 5 ، بانس واڑہ میں 6، بھرت پور5 ، بھیلواڑامیں 27 ، بیکانیر میں11 ، چرومیں 11 ، دوسہ میں چھ ، دھول میں پور ایک ، ڈونگر پورمیں 5 ، جے پورمیں 103 ، جیسلمیر کے پوکھرن میں آٹھ ، جھنجھنوں میں 23 ، جودھ پورمیں 30 ، کرولی میں ایک ، پالی میں 2 ، سیکر میں ایک ، ٹونک میں 20 ، ادے پورمیں 4 ، پرتاپ گڑھ میں 2 ، ناگوراورکوٹہ میں10۔ 10 کورونا مثبت کیسز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 14 ہزار 274 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں325 مثبت اور 13 ہزار 379 منفی پائے گئے ہیں ، جبکہ 570 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ ان میں سے 36 ایران سے لائے گئےشہری، دو اطالوی اور287 ریاست کےہیں۔ اب تک ، 36 متاثرہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 25 اسپتال سے رخصت پاکر گھر جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.