ETV Bharat / state

جے پور: یومیہ مزدور فاقہ کشی پر مجبور

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 11:08 PM IST

جہاں ہر طرف غریب اور لاچار لوگوں کو انتظامیہ کی جانب سے کھانا تقسیم کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی ریکو انڈسٹریل علاقے میں یومیہ مزدوری کو دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ اس بارے میں انتظامی عہدیدار بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

the needy people  are not getting food in jaipur rajasthan
راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یومیہ مزدور فاقہ کشی پر مجبور

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی بگرو میونسپلٹی علاقہ کے ریکو صنعتی علاقے میں لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ مزدوروں کو دوہری مار جھیلنی پڑ رہی ہے۔ لاک ڈاؤن سے جہاْں فیکٹریوں میں کام بند ہو گیا ہے، وہیں اب ان لوگوں کے لیے کھانے پینے کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ محنت کش طبقے کے افراد کا پیٹ اب نہیں بھر رہا ہے۔

جہاں راجستھان حکومت کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہیں بنے رہے گا، انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ وہیں بگرو بلدیہ کے علاقے میں مزدوروں کو نہ تو راشن کٹ مل رہا ہے اور نہ ہی کھانے کے پیکٹ۔ ایسی صورتحال میں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل انتظامیہ اپنے پیاروں اور ان سے روز ملنے والوں کو راشن کٹ تقسیم کر رہی ہے۔ لیکن جن کو اس کی ضرورت ہے انہیں ایک بار بھی راشن کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔

ہفتے کے روز جب ریکو کے علاقے میں سروے کیا گیا تو یومیہ مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک کوئی سرکاری مدد فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ جب ہم میونسپل آفس جاتے ہیں تو راستے میں پولیس دھمکی دے کر ہمیں واپس بھیج دیتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر ہم کسی طرح سے بلدیہ تک پہنچ جاتے ہیں تو بھی بلدیہ کے دروازے نہیں کھولے جاتے ہیں اور ہمیں مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یا تو ہمیں راشن کا سامان مہیا کرائی جائے یا تو ہمیں اپنے اپنے گھروں کو بھیج دیں۔ تاکہ ہم اپنے چھوٹے بچوں کو کھانا کھلا سکیں۔ اگر ہمیں گھر نہیں بھیجا گیا تو ہم کورونا سے مریں گے یا نہیں، لیکن ہم بھوک سے ضرور مر جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.