آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ موٹر سائیکل پوری طرح پیٹرول یا پھر وہ بیٹری سے چلنے والی ہوتی ہے، لیکن اب ریاست راجستھان میں پیٹرول اور بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل مارکیٹ میں آگئی ہے۔
یہ موٹر سائیکل زیادہ تر بیٹری سے ہی چلے گی اگر چارج ختم ہوجاتا ہے تو اس درمیان پیٹرول کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وہیں اس موٹر سائیکل کا ایوریج سو کلومیٹر بیٹری سے اور بیس کلومیٹر پیٹرول رہے گا، بیس کلومیٹر پیٹرول چلنے پر بیٹری دوبارہ سے چارج ہو جائے گی۔
اس موٹر سائیکل کو تیار کرنے میں 20 دن کا وقت لگا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ریاست کی پہلی ایسی بائیک ہوگی جو دونوں ہی چیزوں سے چلے گی۔
اس موٹر سائیکل کی قیمت بازار میں 65-70 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔ وہیں کمپنی کے مطابق ان کے پاس دس بائیک کو تیار کرنے کا آرڈر بھی مل چکا ہے۔
کمپنی کے مینجر رومیس گپتا نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل 80 کلومیٹر گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ہم اس سے اوپر بھی جا سکتے ہیں، جیسے 150.200 میٹر فی گھنٹے میں چلنے والی موٹر سائیکل تیار کریں گے۔
انہوں نے مذید بتایا کہ اس بائیک میں ہم نے ایک الیکٹرک موٹر اور ایک کنورٹر بھی لگایا ہے۔