ETV Bharat / state

راجستھان کے گورنر نے کورونا کے بڑھتے معاملوں پر تشویش کا اظہار کیا

راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے ریاست میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں اور اس سے ہورہی اموات پر پھر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

راجستھان میں کورونا معاملہ
راجستھان میں کورونا معاملہ
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 6:20 PM IST

مشر نے 15 اگست کو ان سے ملنے آئے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ریاست میں کورونا کے بڑھتے فعال معاملوں پر ہوئی بات چیت کے دوران بھی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی روک تھام کےلئے کی جارہی کوششوں پر زور دینے کےلئے کہا تھا۔اس سے پہلے مسٹر مشر گہلوت سے ریاست میں پھیلی اس وبا پر مسلسل بات چیت کرتے رہےہیں۔

انہوں نے بدھ کو ریاست میں بڑھتی وبا کی روک تھام کےلئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں طب اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما سے بات چیت کی۔

گورنر مشر نے کہا کہ منگل کو ریاست میں کورونا کے 1347 نئے معاملے کی تصدیق ہوئی اور اس بیماری سے گیارہ لوگوں کی موت بےحد ہی تشویش ناک ہے ۔مسٹر مشر نے ڈاکٹر شرما سے کہا کہ ریاست میں کورونا کی روک تھام کےلئے نئے سرے سے حکمت عملی بنائی جائے۔

انہوں نے جے پور ضلع کلیکٹر انتر سنگھ سے بھی ٹیلی فون پر بات کرکے جےپورمیں پہلی بار کورونا کے 247 معاملے ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے ضلع کلیکٹر کو ضلع میں کورونا کی روک تھام کےلئے کی جارہی کوششوں کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی دی۔
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا کے معاملوں کی تعداد تقریباً 65 ہزار ہوگئی اور اس سے نو سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.