سڑک حادثہ کی اطلاع ملنے پر شاہ پورہ قصبے سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری تاج محمد، شاہ پورہ ایس ڈی پی آئی کونسلر یوسف محمد، ایس ڈی پی آئی جہازپور اسمبلی اسپیکر عثمان محمد اور سماجی کارکن یو ڈی سی محبوب علی وغیرہ موقع پر پہنچ گئے۔
بے ہوشی کی حالت میں ڈرائیور مکیش کو فوراً علاج کے لئے گورنمنٹ ہسپتال پانڈر میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
سڑک حادثے کی اطلاع پولیس اور ایس ڈی ایم آفس کو دی گئی، جس کے بعد پولیس نے حادثہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔