کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ سچن پائلٹ سے متعدد دفعہ گفتگو کی گئی ہے ان کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن منتخب حکومت کو کمزور کرنا اور بی جے پی کو ہارس ٹریڈنگ کا موقع دینا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی جنگ لڑی ہے، ہر شعبے میں ترقی کی ہے اور حکومت کوکوئی خطرہ بھی نہیں ہے جبکہ حکومت کو مکمل اکثریت حاصل ہے، مسٹر سرجے والا نے کانگریس کی داخلی کشمکش پر کہا کہ جہاں برتن ہوتے ہیں وہ کھڑکتے ہی ہیں۔
صبح کے وقت انکم ٹیکس محکمہ کی کاروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رندیپ سرجے والا نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل انویسٹی گیشن بی جے پی کی ہی اضافی تنظیمیں ہیں، اب انکم ٹیکس محکمہ بھی اس میں شامل ہوگیا ہے۔