ETV Bharat / state

Dark Chapter Of Democracy: گزشتہ آٹھ برس جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ باب، گہلوت - The dark chapter of democracy for the last eight years

بھارت میں ہر طرف خوف کا عالم ہے، ہر کوئی ڈرا سہما ہے۔ امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ وزیر اعظم ملک میں امن کی اپیل کریں۔ 13 جماعتوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کل میں نے پھر درخواست کی، لوگ خوفزدہ ہیں، ہر طرف فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔ اس طرح کا بیان راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دیا ہے۔ Dark Chapter of Democracy for the Last Eight Years

گزشتہ آٹھ برس جمہوریت کا سیاہ باب، گہلوت

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 1:44 PM IST

نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بدھ کو مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کو آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایک ’’سیاہ باب‘‘ کے طور پر دیکھا جائے گا۔ آج دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گہلوت نے کہا ’’گزشتہ آٹھ سال ہندوستانی جمہوریت کا’سیاہ باب‘ کہلائیں گے۔ ہر گلی میں کشیدگی ہے۔ ہم لوگوں کو نعرے لگاتے دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان۔ ہر کوئی پریشان ہے۔ Dark Chapter of Democracy for the Last Eight Years

انہوں نے ’’اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ملک میں امن کی اپیل کریں۔ 13 جماعتوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کل میں نے پھر درخواست کی، لوگ خوفزدہ ہیں، ہر طرف فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔ وہ کیوں ہچکچا رہا ہے؟‘‘ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس پارٹی کے کارکنوں کو اپنی ہی پارٹی کے دفتر میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ’’بی جے پی کی قوم پرستی جو امپورٹڈ نیشنل ازم ہے، اس میں بھی اس کی مخالفت میں اسے دبا کر کچل دیا جائے‘‘۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، انہیں اور دیگر کو دہلی کے بدر پور علاقے میں حراست میں لیے گئے پارٹی لیڈروں سے ملنے جاتے ہوئے راستے میں روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون نہیں توڑیں گے لیکن اگر آپ ہمیں ہمارے آئینی حق سے محروم کرتے ہیں تو ہم گاندھیائی طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو بدھ کو مسلسل تیسرے دن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے اسے ’سیاسی انتقام‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی وسطی دہلی میں پابندیاں جاری رہیں اور کئی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ اکبر روڈ پر کانگریس ہیڈکوارٹر کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور صرف چند ایک کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔
یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.