جے پور: ریاست راجستھان کا جے پور شہر اپنی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ جے پور قلعہ دیکھنے کے لیے لاکھوں سیاح یہاں کے تاریخی عنبر قلعے کا بھی رخ کرتے ہیں۔ قلعے کے مرکزی دروازے تک پہنچنے کے لیے ہاتھیوں کی مدد لی جاتی ہے۔ ہاتھی پر سوار ہو کر سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جے پور میں ہاتھی کی سواری بھی دنیا بھر میں مشہور ہوگئی ہے۔
راجستھان ملک کی واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ ہاتھی پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں ہاتھیوں کے لیے ملک کا پہلا ہاتھی گاؤں 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ ایک گاؤں جو مکمل طور پر ہاتھیوں کے لیے وقف ہے، جس میں کل 63 خاندان ہاتھیوں کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کی پرورش کرتے ہیں۔ ہاتھی گاؤں جے پور آنے والے سیاحوں کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Stray Dogs Killed Boy سروہی میں آوارہ کتوں کی دہشت، ایک مہینے کے بچے کو نوچ کھایا
سیاح ہاتھیوں کی سفاری سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی یہاں پہنچتے ہیں۔ ہاتھیوں کے لیے تالاب، ہسپتال، مہاوتوں کے لئے ہسپتال، بچوں کے لئے اسکول جیسی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ ہاتھی گاؤں تقریباً 100 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ اب یہاں تقریباً 86 ہاتھی رہتے ہیں۔ ہاتھیوں کے رہنے کے لیے کیمپ بنائے گئے ہیں۔ ہاتھیوں کی شناخت کے لئے ہر ہاتھی کے کان کے قریب ایک مائیکرو چِپ لگائی گئی ہے جس میں ہاتھی کا نام اور رجسٹریشن نمبر دیا گیا ہے۔