ETV Bharat / state

Book 'Azeem Moammad' Launch at Ajmer Dargah: اجمیردرگاہ میں 'عظیم محمد' صلی اللہ علیہ وسلم کتاب کا اجراء کیا گیا

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 5:26 PM IST

پیغمبر اسلام اور قرآن مجید کی آیتوں پر سوال کرنے والے گستاخ وسیم رضوی عرف جتیندر سنگھ تیاگی Waseem Rizvi alias Jitendra Singh Tyagi کی قابل اعتراض کتاب پر بطور ردّ عمل جوابی کتاب کا اجراء اجمیر شریف درگاہ میں ہوا۔

اجمیردرگاہ میں 'عظیم محمد' صلی اللہ علیہ وسلم کتاب کا اجراء کیا گیا

رضا اکیڈمی Raza Academy اور تحفظ ناموس رسالت کے زیر نگرانی عظیم محمد' صلی اللہ علیہ وسلم کتاب کا اجراء کیا گیا۔ اس کتاب کو مولانا ابراہیم نے اردو زبان میں لکھا ہے، جس کا نام 'عظیم محمد' صلی اللہ علیہ وسلم کا رکھا گیا ہے۔ اس کتاب کا اصل مقصد جتیندر تیاگی کے ذریعے اسلام پر اٹھائے گئے 87 بے بنیادی سوالوں کا جواب دیا گیا ہے۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس کتاب کو مکمل کیا گیا ہے، تاکہ عالمی سطح پر صحیح معلومات فراہم کرائی جاسکے اور اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا حاصل کی جا سکے۔

بذریعہ تیاگی کے ذریعے اسلام پر سوال کھڑے کیے گئے تھے، جو کہ جامعہ قادریہ اشرفیہ ممبئی کے مولانا ابراہیم آسی نے قرآن اور شریعت کے مطابق جواب دے دیا ہے۔ جسے سلطان الہند کی بارگاہ میں ملک کے نامور علماء و مشائخ اور دانشوروں نے خوب سراہا ہے۔ خدام خواجہ کی انجمن سید زادگان کی جانب سے کتابی اجراء کا جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام حاضرین علماؤں نے اپنے اپنے انداز میں اس کتاب کو دور ہزا میں فتنوں سے نجات اور امت رسول کے لیے ایمان کی تازگی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: History of The War of Independence in Bhopal:بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ کتاب کا اجراء

اجراء کے وقت انجمن صدر سید معین چشتی، قاضی بورڈ کے صدر مولانا فضل الحق، سید آلے بدر چشتی سمیت کئی معزز حضرات بھی شامل رہے۔ انجمن کے ذریعے جلسہ میں تمام علماء کا استقبال کیا گیا اور آخر میں سلام پیش کیا گیا اور اسلام کی ترقی کے ساتھ امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کتاب عظیم محمد صلی اللہ وسلم کو جلدی ہندی میں ترجمہ کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.