ETV Bharat / state

Ajmer Dargah Committee Appeal: درگاہ کمیٹی نے اشتہار کے ذریعہ متنازع بیان نہ دینے کی اپیل کی

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 5:23 PM IST

ملک بھر میں متنازع بیانات اور نعروں کی وجہ سے بدنامی کا شکار ہونے والی درگاہ اجمیر سے اب بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی نے خاص طور پر ہر کسی کو درگاہ کے احاطے سے کوئی بھی متنازع بیان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ Ajmer Dargah Committee Appeal

درگاہ کمیٹی نے اشتہار کے ذریعہ متنازعہ بیان نہ دینے کی اپیل کی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ سے متعلق کچھ لوگوں کے متنازع بیانات سامنے آنے کے بعد درگاہ کمیٹی نے اشتہار چسپاں کرتے ہوئے متنازع بیانات، تصاویر، ویڈیوز اور نعرے بازی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اجمیر درگاہ کمیٹی کے ناظم کی جانب سے درگاہ کے تین نمایاں مقامات پر معلومات، اشتہار چسپاں کیے گئے ہیں، جس میں متنازع نعرے، تصاویر یا ویڈیو نہ بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ خواجہ صاحب کے نام پر یا اسلام کے نام پر ایسا کوئی بھی اقدام نہ کیا جائے جو اشتعال انگیز ہو۔ Ajmer Dargah Committee Appeal not to Make a Controversial Statement

یہ بھی پڑھیں:

ناظم کی جانب سے یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ ایسے معاملات میں درگاہ کمیٹی قانونی کارروائی کرے گی۔ درگاہ کے مرکزی دروازے نظام گیٹ، بلند دروازہ ہیں جہاں سے عرس کے دوران وی وی آئی پی کے پیغامات پڑھے جاتے ہیں اور شاہ جہانی مسجد پر ایسے اشتہار چسپاں کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اجمیر کے درگاہ علاقے سے متنازع بیانات اور نعروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد درگاہ کمیٹی حرکت میں آگئی ہے۔ درگاہ کمیٹی کے ناظم شاہدان جیب خان کی طرف سے سب سے اپیل کی گئی, درگاہ کے احاطے میں تین مختلف مقامات پر چسپاں کی گئی نوٹس اپیل میں خادم اور عام لوگوں سمیت درگاہ میں آنے والے تمام زائرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ درگاہ کے احاطے میں کسی بھی ایسے متنازع نعرے، بیانات، تصاویر یا ویڈیوز کا استعمال نہ کریں جو حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کے منافی ہو۔

درگاہ کمیٹی کی جانب سے بڑے خطوط میں اس اپیل کو جاری کرتے ہوئے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ درگاہ کمیٹی نے گوہر چشتی کو بھی متنازعہ نعرے لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ اب ایک خصوصی نوٹس بورڈ بھی لگا دیا گیا ہے تاکہ ایسے متنازعہ نعرے نہ لگائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.