ETV Bharat / state

جے پور: بنگالی بابا کا 62 واں عرس منایا گیا

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 2:21 PM IST

جے پور کے شاشتری نگر علاقے میں واقع بنگالی بابا کے مزار پر 62 واں دو روزہ عرس مبارک عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

جے پور: بنگالی بابا کا 62 واں عرس منایا گیا
جے پور: بنگالی بابا کا 62 واں عرس منایا گیا

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شاشتری نگر علاقے میں بنگالی بابا کا 62 واں دو روزہ عرس مبارک عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر مختلف پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے مہمان خصوصی کے طور پر کشن پول اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی امین کاغذی پہنچے، اس دوران بابا کے مزار پر چادر چڑھا گیا۔

اس دوران ملک میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا کی گئی اور کورونا سے جلد نجات مل سکے اس لیے خاص دعا بھی ہوئی اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق جو لوگ درگاہ میں داخل ہوئے ان سبھی لوگوں نے ماسک لگا رکھا تھا۔

عرس کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے آگراہ درگاہ کے سجادہ نشین سید محتشم علی نے بتایا کہ 'راجستھان حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا کے سبب گائڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کے تحت یہ عرس منایا جا رہا ہے، جو لوگ ماسک لگا کر نہی آرہے ہیں ان لوگوں کو ہم واپس بھیج دیں رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: جونپور: سادگی کے ساتھ فاضل شاہ کا عرس منایا گیا

انہوں نے کہا کہ 'ہم نوجوانوں کو ایک پیغام دینا چاہیں گے کہ صوفیوں نے ہمیشہ ہی محبت کا پیغام عام کیا ہے اور عوام کی خدمت کی ہے اس لئے ہم کو چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ عوام کی مدد کریں اور محبت کے پیغام کو عام کریں۔'

سید محتشم علی نے کہا کہ 'صوفیوں کے در پر سبھی مذہب، برادری کے لوگ بنگالی بابا کے مزار پر پہنچتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.