ETV Bharat / state

سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ سے لوگوں میں دہشت - Jaipur, the capital of Rajasthan

جے پور کے بھرم پور تھانہ علاقے کے شنکرنگر میں واقع سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ کے واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ سے لوگوں میں دہشت

author img

By

Published : May 28, 2021, 11:38 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے بھرم پور تھانہ علاقے کے شنکر نگر میں واقع سیوریج پلانٹ میں گزشتہ روز دیر شب گیس رساؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس کی ٹیم اور اعلیٰ افسران نے مقامی لوگوں سے علاقے کو خالی کروالیا، حالانکہ تقریباً 5 گھنٹہ کے بعد صبح سات بجے تک حالات پر قابو پالیا گیا، اس کے بعد پھر انتظامیہ کی جانب سے مقامی لوگوں کو اپنے علاقے میں لوٹنے کی اجازت دی گئی۔

ویڈیو

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مقامی باشندوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ صبح سیر کے لیے نکلے تھے تبھی ہمارے چاروں جانب اندھیرا چھانے لگا، جب معاملے کی جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی تو اچانک سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی اور سب کی طبیعت بگڑنے لگی۔

اس دوران علاقے کے سبھی لوگ گھر چھوڑ کر بھاگنے لگے کچھ دیر بعد جب حالات قابو میں آئے تو پھر ہم لوگون نے راحت کی سانس لی اور واقعے کی اطلاع انتظامیہ کو دی جس کے بعد موقع پر پہنچے انتظامیہ کے اہلکاروں نے فوراً کارروائی شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.