راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے بتایا کے آج 18 جنوری کو راجستھان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کے جن سرکاری اسکولوں میں اردو بند کر دی گئی ہے ان کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔
سال 2018 کے انتخابی منشور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچروں کو یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز کو پرمانینٹ کیا جائے گا اس لیے مدرسہ پیرا ٹیچرس کو مستقل کیا جائے۔
مظاہرین نے سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم شروع کرنے کے مطالبات کے ساتھ سال 2013 میں جو مدارس سے متعلق امتحانات ہوئے تھے اور امتحانات کے نتائج جاری کیے جانے کی اپیل کی۔
سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اردو کی کتابیں فراہم کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:جے پور میں 18 جنوری کو احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے مدرسہ پیرا ٹیچروں کی تنخواہ سرکاری اساتذہ کے مماثلت دیے جانے سمیت دیگر مطالبات کیے ہیں، وہیں اس موقع پر حکومت راجستھان کی تعلیم وزیر گویند سنگھ ڈوٹاسرا اور اقلیتی وزیر صالح محمد سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا،