ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ جہاں سے ہمیشہ امن و امان پیار محبت کا پیغام دیا جاتا ہے وہاں سے اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے ایک بیان جاری کیا۔
انہوں نے جامعہ ملیہ اسلاملیہ کے طلبا سے امن اور صبر کو قائم رکھنے کی گزارش کی ہے۔
اس کے علاوہ مرکزی حکومت کو تاکید کی ہے کہ وہ شہریت ترمیم قانون پر غور کریں اور اسے ابھی نافذ نہ کرے۔
انہوں نے پولیس کو بھی ہدایت دی ہے کی وہ جامعہ ملیہ یا کسی بھی تعلیمی ادارے کے طلبا کے ساتھ دہشتگردوں اور بدمعاشوں جیسا سلوک نہ کرے
اس کے علاوہ درگاہ دیوان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پورے معاملے میں ایک ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل دے اور وہ عوام میں این آر سی اور سی اے اے پر عوام سے مشورہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کرے اور اس کے بعد حکومت اپنا کوئی فیصلہ لے۔