ریاست راجستھان کے جئے پور میں سنی دعوت اسلامی کا یک روزہ سنی اجتماع 13 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔
درگاہ اجمیر شریف میں اجتماع کے پوسٹر کا رسم اجرا انجام دیا گیا اور اجتماع کی کامیابی کے لیے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں چادر پیش کی گئی۔
مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سنی دعوت اسلامی کے مبلغین کا ایک وفد سید سلطان مصباحی کی صدارت میں درگاہ اجمیر پہنچا اور یہاں پر چادر پیش کی گئی۔
اس موقع پر مسجد شاہجہانی میں اجتماع کی کامیابی کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔
کربلاوادی میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں ملک بھر سے مسلمان شرکت کریں گے جبکہ اس سلسلہ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔