گزشتہ دنوں ہوئے اس انتخاب میں بھگاسرا نے مکیش بھاکر کو انتخاب میں شکست دی ، بھگاسرا نے 46304 ووٹ حاصل کرتے ہوئے فتح حاصل کی، وہیں مکیش بھاکر نے 23349 ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے، 22 اور 23 فروری کو آن لائن انتخاب ہوئے تھے جس کے نتائج آج جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 برس کے بعد نیا ریاستی صدر ملا ہے پہلی مرتبہ انتخاب آن لائن ہوئے تھے۔
یوتھ کانگریس انتخابات کے نتائج 27 فروری کو جاری ہونے تھے لیکن اس کے بعد اعلان کیا گیا کہ نتائج 28 فروری کو جاری کیے جائیں گے، اس کے بعد واپس دوبارہ سے اعلان کیا گیا کی تین مارچ کو اس کے نتائج جاری ہوں گے، جس کے بعد یوتھ کانگریس کارکنان میں کہیں نہ کہیں غصہ بھی صاف طور پر نظر آ رہا تھا ۔