ETV Bharat / state

International Sufi Rang Festival 2022 اجمیر درگاہ کے احاطہ میں صوفی رنگ فسٹیول کا انعقاد - بین الاقوامی صوفی رنگ فسٹیول کا انعقاد

حاجی سید سلمان چشتی کا کہنا ہے کہ خواجہ اجمیری دگاہ کے احاطہ میں منعقد روحانی تقریب میں امن، اتحاد، ہم آہنگی اور غیر مشروط محبت کے ساتھ تمام مخلوق کی خدمت کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز ؒ کی عظیم تعلیمات سے بھی لوگوں کو واقف کرایا جا رہا ہے۔ 15th edition International Sufi Rang Festival 2022 in Ajmer Dargah Sharif

صوفی رنگ فسٹیول کا انعقاد
صوفی رنگ فسٹیول کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 9:46 AM IST

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع معروف درگاہ خواجہ غریب نواز ؒکے درگاہ کے احاطہ میں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول 2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے 15 ویں ایڈیشن کے چوتھے دن اجمیر شریف میں چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور درگاہ گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی نے بتایا کہ بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول ہولی آرٹ کیلیگرافی, انکرپشن روحانی صوفی موسیقی گانا، شاعری، تصوف، الٰہی سمپوزیم کے ساتھ محبت کا دن منا یاجاتا ہے۔15th edition International Sufi Rang Festival 2022 in Ajmer Dargah Sharif

صوفی رنگ فسٹیول کا انعقاد

انہو ں نے مزید کہا کہ اس روحانی تقریب میں امن، اتحاد، ہم آہنگی اور غیر مشروط محبت کے ساتھ تمام مخلوق کی خدمت کا پیغام دیاجارہا ہے،انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز ؒ کی عظیم تعلیمات سے بھی لوگوں کو واقف کرایاجارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک سے فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ درگاہ شریف سے متصل 800 سال پرانے صوفی صحن میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں 40 مختلف ممالک کے متعدد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اجمیر میں 'انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول'

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام 7 اکتوبر 2022 کو ختم ہو گا، دنیا بھر کے ممالک کے مندوبین اس پروگرام میں ڈیجیٹل اور ذاتی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.