بھارتی ریاست راجستھان میں 13، 14 اور 15 ستمبر کو سب انسپکٹر امتحانات منعقد ہو رہے ہیں، ان امتحانات کو لے کر مسلم طلبا میں کافی جوش نظر آرہا ہے۔
سب انسپکٹر امتحانات میں شرکت کے لیے کثیر تعداد میں مسلم طلبا راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچ رہے ہیں، ان طلبا کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے اس کے لیے جے پور میں واقع مسلم مسافر خانوں میں مسافر خانہ کمیٹی کی جانب سے مفت میں رہنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
مفت میں رہنے کے لیے ان طالب علموں کو اپنا ایڈمٹ کارڈ مسلم مسافر خانہ دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔
مسلم مسافر خانہ کمیٹی کے سیکریٹری شوکت قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ہر بار کی طرح اس بار بھی مسلم مسافر خانہ کمیٹی کی جانب سے طالباء کے لیے رہنےکا انتظام کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم اس بات کا بھروسا دلاتے ہیں کہ جو جو بچے جے پور میں امتحان دینے کے لیے پہنچ رہے ہیں ان بچوں کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: راجستھان مسلم پریشد نے لکھا وزیراعلیٰ کو خط
شوکت قریشی نے کہا کہ 'اس امتحان میں پہنچ رہے طلبا کو کسی طرح کی کوئی پریشانی آ رہی ہے تو وہ براہ راست ہم لوگوں سے رابطہ کریں ان کو کسی طرح سے کوئی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں 13 ,14 اور 15 ستمبر کو سب انسپکٹر کے امتحان منعقد ہو رہے ہیں۔