ETV Bharat / state

'کوٹہ میں پھنسے طلبا، سنیچر کو دہلی پہنچ جائیں گے'

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ دہلی کے جو طلباء راجستھان کے کوٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ کل تک دارالحکومت پہنچ جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : May 1, 2020, 11:39 PM IST

مسٹر کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بتایا کہ،’’کوٹہ میں جو ہمارے بچے ہیں ان کے مسلسل فون آتے تھے کہ ہمیں یہاں سے نکالئے،مرکزی حکومت کی اجازت کے بعد آج ہم نے 40بسیں کوٹہ بھیج دی ہیں اور امید ہے کہ کل تک وہ واپس آجائیں گے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں پھنسے مختلف ریاستوں کے مزدوروں اور دیگر کے تعلق سے وزیر اعلیٰ نے کہا،’’میرے پاس کئی لوگوں کے فون آتے ہیں کہ اتر پردیش،بہار کے جو افراد گھر جانا چاہتے ہیں ان کے لئے کیا انتظام ہے؟میں سبھی کو یقین دلانا چاہتا ہوں،میری سبھی ریاستی حکومتوں سے بات چل رہی ہے،جو بھی فیصلہ ہوگا آپ سب کو بتایا جائے گا۔لیکن اس وقت کوئی جلد بازی نہ کریں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں سب سے زیادہ مار یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے طبقے پر پڑی ہے۔ہم ان کی پوری مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔لوگوں کو روزمرہ کی ضرورت کے سامان کی کٹ کے ساتھ دوگنا راشن دے رہے ہیں۔دہلی حکومت اب فی شخص 10کلو راشن دے گی۔

انہوں نے دارالحکومت میں کورونا کے زیادہ معاملوں پر کہا کہ دہلی میں ہر دس لاکھ افراد میں 2300لوگوں کے ٹیسٹ ہورہے ہیں جبکہ ملک میں یہ تعداد500ہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں کورونا علاج میں پلازما کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور یہاں ابھی تک کورونا کے3515معاملوں میں 1094لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے جو پلازما دینے کے لئے تیار ہیں۔دہلی میں کورونا سے 59افراد کی موت ہوئی ہے۔

مسٹر کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے سبھی کارکنان سے کہا کہ سب کوبے خوف ہوکر عوام کی خدمت کرنی ہے،اپنے علاقوں میں کسی کو بھوکا نہیں رہنے دینا ہے۔یہ ثواب کا کام ہے اور یہی حقیقی وطن پرستی ہے۔دہلی میں ہم اس ماہ دوگنا راشن تو دے ہی رہے ہیں لیکن اس راشن کے ساتھ روزمرہ کے لئے ضروری سامان کی ایک کٹ بھی دے رہے ہیں ۔لوگوں کی کمائی پوری طرح بند ہے تو ان کے لئے تیل،نمک،شکر،مرچ،نہانے کے صابن بھی ہم مفت دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.