ETV Bharat / state

وزیر اعظم کو طالب علم کا خط۔

دیوندر نامی ایک طالب علم نے جودھ پور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے نام ایک خط پیش کیا ہے جس میں کہ وہ اپنے جسم کو کورونا وائرس پر تحقیق کے لئے استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔

وزیر اعظم کو طالب علم کا خط
وزیر اعظم کو طالب علم کا خط
author img

By

Published : May 27, 2020, 6:01 PM IST

جودھ پور: کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاؤن ڈاؤن جاری ہے۔ حکومت بھی اس سے نمٹنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ غیر حکومتی تنظیم سے لے کر عام انسان تک سبھی اس وبا کو ختم کرنے کے لئے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس دوران جودھ پور دیہی علاقے کے پلاسنی گاؤں کا رہائشی دیوندر نامی ایک طالب علم نے جودھ پور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے نام ایک خط پیش کیا ہے جس میں کہ وہ اپنے جسم کو کورونا وائرس پر تحقیق کے لئے استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔

طالب علم دیویندر گہلوت نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا سے ہر روز لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں اور ہلاکت کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں کورونا وائرس کے ویکسین کی تحقیق کے لئے ریاست کے ڈاکٹرز کو اگر انسانی جسم کی ضرورت ہوتی ہے تو دیویندر اس تجربے کے لئے اپنا جسم دینے کے لئے تیار ہے۔

طالب علم دیوندر نے کہا کہ 'اس اس تجربے میں ان کی جان بھی چلی جاتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اس کے بعد جودھ پور ڈسٹرک مجسٹریٹ نے دیویندر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں ویکسین کی جانچ کے لئے انسانی جسم کی ضرورت پڑتی ہے تو انہیں بلایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.