ETV Bharat / state

حکومت امتحانات منسوخ کر طلبأ کو پرموٹ کرے: این ایس یو آئی

متعدد طلبأ تنظیموں کے ساتھ این ایس یو آئی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امسال کورونا وبأ کے قہر کے سبب تمام اسکولوں اور کالجز کے امتحانات منسوخ کردیے جائیں۔

این ایس یو ائی
این ایس یو ائی
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:17 PM IST

راجستھان میں عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے ایسے میں یہاں پر اسکول، کالج سمیت تمام کوچنگ سینٹر بند ہیں اور تمام جگہوں پر تالا لگا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اس درمیان کالجز اور اسکولوں میں امتحانات بھی ہونے تھے اس درمیان کورونا وائرس نے دستک دے دی اور تمام امتحانات منسوخ کردیے گئے لیکن اب متعدد طلبہ یونین ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کرتی نظر آ رہی ہیں کہ کورونا انفیکشن کے دوران ریاست میں امتحانات منعقد نہ کرائے جائیں اور طلبہ کو پرموٹ کر دیا جائے۔

متعدد طلبأ تنظیموں کے ساتھ ساتھ یونین کے ساتھ ساتھ اب این ایس یو آئی نے بھی یہ مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات منعقد نہ کرائے جائیں۔

این ایس یو آئی کے ریاستی ترجمان رمیش کمار نے بتایا کہ موجودہ وقت میں جس طرح کے حالات ہیں اس کے مدنظر اگر امتحانات منعقد کرائے جاتے ہیں تو مستقبل میں طلبہ کو کافی زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس لیے این ایس یو ائی جو پہلے امتحان منعقد کرانے کے لیے کہہ رہی تھی اب وہ اپنا سابقہ بیان واپس لیتی ہے اور ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اس بار طلبہ کے امتحانات منعقد نہ کرائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.