ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گڑھ موٹ علاقہ میں واقع کربلا درگاہ میں پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ Posters put up in Karbala Area
ان پوسٹرز میں ڈی جے بجانا، ڈھول تاشے اور آتش بازی جیسے چیزوں پر فضول خرچی سے بچنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ نکاح کے وقت آتش بازی نہیں کرنی ہے۔ اگر کوئی ایسا کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس پر سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں کربلا کمیٹی کے صدر سلیم احمد نے کہا کہ سنت کے مطابق نکاح ادا کرنا چاہیے، لیکن آج موجودہ وقت میں فضول خرچی شادیوں میں کی جاتی ہیں، دکھاوے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کر دیے جاتے ہیں۔ شادی کو آسان بنانا چاہئے، نہ کہ ڈی جے اور آتش بازی کے نام پر فضول خرچ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ شادی کو بالکل آسان بنایا جائے تاکہ فضول خرچ سے بچا جا سکے۔