ETV Bharat / state

راجستھان میں 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ - strict-lockdown-in-rajasthan-from-may-10-to-24

ریاست میں 10 مئی کی صبح پانچ بجے سے 24 مئی کی صبح پانچ بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شادی کی تقاریب پر بھی 31 مئی تک پابندی رہے گی۔ اس دوران ہر طرح کے مذہبی مقامات بند رہیں گے۔ گاؤں میں منریگا کے کام بھی بند رہیں گے۔

rj_jai_lock down_04_dry_7204840
راجستھان میں 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ
author img

By

Published : May 7, 2021, 10:57 AM IST

راجستھان میں بڑھتی عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی کڑی کو توڑنے کے لیے حکومت نے 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں جمعرات کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہوئی کابینیہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ریاست میں 10 مئی کی صبح پانچ بجے سے 24 مئی کی صبح پانچ بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شادی کی تقاریب بھی 31 مئی تک نہیں ہوں گی۔ اس دوران ہر طرح کے مذہبی مقامات بند رہیں گے۔ گاؤں میں منریگا کے کام بھی بند رہیں گے۔

اس دوران نجی اور روڈویز بسوں کو بھی بند کیا جائے گا۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں آمد و رفت بند رہے گی۔ گھر پر شادی کرنے کی اجازت ہوگی لیکن 11 سے زیادہ مہمانوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورٹ میرج کی اجازت بھی ہوگی۔ شادی کی جگہ مالکوں، ٹینٹ کاروباریوں، کیٹرنگ چلانے والوں اور بینڈ-باجا والوں وغیرہ کو ایڈوانس بکنگ کی رقم لوٹانی ہوگی یا بعد میں انعقاد ہونے پر شامل کرنا ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے سخت لاک ڈاؤن کی گائڈ لائن بھی جاری کر دی ہے۔ نئی گائڈ لائن میں پہلے سے جاری پابندیوں کو جاری رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 17 مئی تک کے لیے پہلے سے جاری پابندیوں کو جاری رکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوارن بس، ٹیکسی بند رہیں گی۔ بازار بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن میں پہلے کی طرح پھل، سبزی، دودھ، کرانہ جیسی عام ضرورت کی چیزیں ملتی رہیں گی۔ ان کے کھلنے اور بند رہنے کا وقت پہلے کی طرح ہی رہے گا۔ میڈیکل خدمات کے علاوہ ہر طرح کے پرائیویٹ اور سرکاری ٹرانسپورٹ کے وسائل- بس، جیپ وغیرہ پوری طرح بند رہیں گے۔ بارات کے لیے بس، آٹو، ٹیمپو، جیپ وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ میڈیکل، ایمرجنسی خدمات اور پرمیٹیڈ کٹیگری کو چھوڑ کر ایک ضلع سے دوسرے ضلع، ایک شہر سے دوسرے شہر، شہر سے گاؤں، گاؤں سے شہر اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں ہر طرح کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی۔ صنعتوں اور تعمیرات سے متعلق تمام یونٹس میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزدوروں کو آئی کارڈ جاری کرنے ہوں گے۔ صنعتوں میں اہلکاروں کو لانے لے جانے کے لیے بس کی اجازت، پاس جاری ہوں گے۔ صنعتوں میں مینوفیکچرنگ یونٹس میں مزدوروں کو لانے لے جانے کے لیے خصوصی بسوں کو چلانے کی اجازت ہوگی۔ مزدوروں کے پاس جاری ہوں گے۔ ان اداروں کو مزدوروں کے پاس کے لیے مجاز شخص کے دستخط اور تفصیلات، اسپیشل بس نمبر، ڈرائیور کا نام ضلع کلیکٹر دفتر میں دینے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.