ETV Bharat / state

راجستھان: اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 5:14 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃاللہ علیہ کے بارے میں ایک نیوز چینل کے اینکر نے جو توہین امیز کلمات کی ادائیگی کی اس کی آج پوری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے۔

hazrat salar masud
hazrat salar masud

راجستھان کے اجمیر میں آج حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے اس نیوز چینل اور اس کے اینکر کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ نے کہا 'ایک ٹی وی نیوز چینل کے اینکر نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃاللہ علیہ کی شان میں قابل اعتراض جملے کا استعمال کیا ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے نیوز اینکر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل روانہ کریں'۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ چینل پر پابندی عائد کی جائے۔ ٹی آر پی کی لالچ میں یہ جو گستاخی کی گئی ہے وہ معافی کے لائق نہیں، خواجہ معین الدین چشتی کے در پر سبھی مذاہب (ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی) کے لوگ آتے ہیں، یہ درگاہ ہندو مسلم یکجہتی کی جیتی جاگتی مثال ہے اور پوری دنیا سے لوگ یہاں آتے ہیں اور اپنی محبت و عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسے عظیم بزرگ کی شان میں زہر اگلنا ان کے عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملک کے امن و امان کو بگاڑنے کی سازش ہے، ایسے لوگ ملک کی سالمیت کے دشمن ہیں ان پر قدغن لگنا ضروری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.