ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت راجستھان کو مناسب مقدار میں کورونا ویکیسن فراہم کرے'

ملک کی متعدد ریاستوں میں کورونا ویکسین کی کمی کی اطلاعات کے درمیان راجستھان کے وزیر صحت رگھو شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے اس ویکسین کی مناسب مقدار میں خوراک فراہم کی تو اگلے دو ماہ کے دوران ریاست کی پوری آبادی کو ویکسین دی جائے گی۔

Health Minister Raghu Sharma
Health Minister Raghu Sharma
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:22 AM IST

Updated : Jul 6, 2021, 10:19 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے رگھو شرما نے کہا کہ راہول گاندھی نے ویکسینیشن کی شرحوں کے بارے میں سچائی پیش کی ہے لیکن بدقسمتی سے مرکزی حکومت اسے غلط نظریہ سے دیکھ رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ریاستوں کو مناسب مقدار میں ویکسین نہیں مل رہی ہے۔

Health Minister Raghu Sharma

کانگریس رہنما رگھو شرما نے کہا کہ ریاست میں روزانہ 15 لاکھ افراد کو ویکسین کی ضرورت ہے۔ اگر ہمیں مناسب مقدار میں ویکسین نہیں ملتی ہے تو ہم ریاست کے لوگوں کو مقررہ وقت پر کیسے ویکسین دے پائیں گے؟

مزید پڑھیں:راجستھان میں کورونا مریض جلد ہورہے ہیں صحت یاب

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے راجستھان کو جولائی میں ویکسین کی 65 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا تھا جب کہ ابھی بھی 75 لاکھ افراد کو دوسری خوراک دینی ہے۔ اگر ہم لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک نہیں دے سکتے ہیں تو لوگوں کو پہلی خوراک دینے کا کیا فائدہ؟

Last Updated : Jul 6, 2021, 10:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.