ETV Bharat / state

ڈاکٹرز کو سلام! - قومی ڈاکٹز ڈے اسپیشل

جے پور میں واقع ای ایس آئی ماڈل ہسپتال کے ڈاکٹر اکھلیش جین ماہر نفسیات ہیں لیکن کورونا بحران کے دوران ڈاکٹر جین نے اپنی نظموں کے ذریعے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈاکٹرز کو سلام!
ڈاکٹرز کو سلام!
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 11:25 AM IST

قومی ڈاکٹز ڈے ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔ کورونا بحران کے دوران ڈاکٹرز اس وبا کے خاتمے کے لیے جنگجو بن کر سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے بحران کی اس گھڑی میں وبا کا مقابلہ جاری رکھا ہے۔

ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ میڈیکل کالج کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے کورونا بحران کے دوران بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ علاج کے دوران ڈاکٹرز بھی کورونا مثبت ہوئے۔ لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا کام جاری رکھا۔

ڈاکٹرز کو سلام!

ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند مریضوں کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں خون کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹرز نے مہم چلا کر ضرورتمندوں کو خون مہیا کرایا۔

ڈاکٹرز نے دن رات ایک کر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی جان بھی بچائی۔

جے پور ایسوسی ایشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کے ڈاکٹر اجیت باگڈا نے بتایا کہ 'کورونا بحران کے دوران ڈاکٹرز نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کورونا مثبت مریضوں کا علاج کیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'صرف یہی نہیں ڈاکٹرز تقریبا 2 ماہ تک اپنے کنبے سے دور رہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'علاج کے دوران کچھ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز بھی اس بیماری کا شکار ہوگئے۔ لیکن کورونا کو شکست دینے کے بعد پھر سے مریضوں کی خدمت شروع کردی۔'

بتادیں کہ مان سنگھ میڈیکل کالج کا ریذیڈنٹ ڈاکٹر عام طور پر 20 سے 30 گھنٹوں تک مسلسل اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

جے پور میں واقع ای ایس آئی ماڈل ہسپتال کے ڈاکٹر اکھلیش جین ماہر نفسیات ہیں لیکن کورونا بحران کے دوران ڈاکٹر جین نے اپنی نظموں کے ذریعے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی۔

لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد انہوں نے ایک نظم کے ذریعہ عام آدمی کو پیغام بھی دیا۔

راجستھان میں پہلا کورونا مریض ضلع بھیلواڑہ میں پایا گیا تھا۔ جہاں دن بدن مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا تھا۔ ایسی صورتحال میں ڈاکٹرز کورونا وارڈ میں کورونا سے جنگ لڑ رہے تھے۔

اسی دوران ڈاکٹرز کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اس وبا سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ مسکراتے رہیں۔

اس ویڈیو کو وزیر اعلی اشوک گہلوت سے لے کر سابق وزیر اعلی وسندھارا راجے اور بہت سارے دوسرے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

واضح رہے کہ 'ملک میں ہر سال مشہور ڈاکٹر بیدھان چندر رائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نیشنل ڈاکٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔ اس کی ابتدا بھارت میں 1991 میں کی گئی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.