راجستھان میں واقع درگاہ اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی آخری آرام گاہ ہے۔ عموماً لوگ اِس درگاه کو درگاہ خواجہ غریب نواز بھی کہتے ہیں۔
جموں کشمیر کو خصوصی حیثیت دلانے والی دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹائے جانے کے بعد سے ہی جموں و کشمیر میں امن و امان کی لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔
اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کی بڑی تعداد نے جموں و کشمیر اور وہاں کی عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔
سید انیس میاں چشتی خادم درگاہ شریف اجمیر نے بتایا کہ ' سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کا دربار تمام مذہب و ملت کے لیے امن کا پیغام دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جموں کشمیر میں امن وامان اور وہاں کی عوام کی سلامتی کے لیے یہاں دعائیں بھی کی جارہی ہیں'۔
اجمیر شریف درگاہ کے خدام کی طرف سے اس دعا کا اہتمام کیا گیا۔
درگاہ شریف کے احاطہ نور دالان میں ہفتہ واری داران سرگانہ سید انیس میاں چشتی نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بھی درخوست کی ہے کہ ' جموں کشمیر میں جلد امن و امان کے لیے بہتر سے بہتر قدم اٹھائے جائیں تاکی وہاں کی عوام کو سکون اور خوشیاں نصیب ہو '۔
واضح رہے کہ جب کبھی بھی ملک پر کسی طرح کی مصیبت آتی ہے یا کوئی دشواری پیدا ہوتی ہے تو حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں اس سے نجات کے لیے دعائیں مانگی جاتی ہیں