راجستھان میں کورونا کی بڑھتی وبا نے اب وزیر اعلی اشوک گہلوت اور ان کی اہلیہ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اشوک گہلوت کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد مختلف مذہبی مقامات پر ان کی اور اس کے اہلیہ کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں اشوک گہلوت کی صحت یابی اور لمبی عمر کے لیے دعا مانگی جا رہی ہے۔
اجمیر شریف درگاہ انجمن سید زادگان کے سیکرٹری سید واحد حسین انگارہ کی صدارت میں اشوک گہلوت کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
واحد حسین کے مطابق اشوک گہلوت خواجہ صاحب سے گہری نسبت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے فکرمند حضرت خواجہ صاحب کی بارگاہ میں ان کی سلامتی کی دعا مانگ رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے خود ٹویٹ کر کے اپنی اہلیہ اور خود کے پازیٹیو ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کے لیے دعا کر رہے ہیں۔