ETV Bharat / state

راجستھان: کانگریس رکن اسمبلی سے خصوصی بات چیت

ریاست راجستھان میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوارن وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے حامی ارکان اسمبلی کو جے پور کی ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ضلع ناگور کے ڈیڈوانہ کے رکن اسمبلی چیتن ڈوڈی سے بات کی۔

chetan dudi
chetan dudi
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 12:44 AM IST

رکن اسمبلی چیتن ڈوڈی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ہوٹل میں 109 ارکان اسمبلی موجود ہیں جو اشوک گہلوت کے حامی ہیں۔

چیتن ڈوڈی رکن اسمبلی، ڈیڈوانہ

چیتن ڈوڈی نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں اس طرح کے اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور کانگریس پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے اور ہر خاندان میں سوچ اور نظریات میں اختلاف ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خاندان میں کسی قسم کی گڑبڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے اختلاف کو سلجھانے کے لیے بزرگوں کی ضرورت پڑتی ہے اور کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنما اس اختلاف کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

اس دوران چیتن ڈوڈی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان اس طرح کے اختلافات نہیں ہیں کہ کوئی دوسری جماعت یا کوئی دوسرے لوگ اس معاملے میں دخل اندازی کریں اگر زیادہ اور بڑا اختلاف ہوتا تو 109 اسمبلی رکن وزیر اعلیٰ کی حمایت کے لیے ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھا نہیں ہوتے۔

انہوں نے پارٹی کی میٹنگ میں شامل نہ ہونے والے ارکان اسمبلی پر کاروائی کے سوال پر کہا کہ 'یہ تو پارٹی ہائی کمان ہی طے کریں گے کہ ان پر کیا کارروائی کی جائے فی الحال ہم تمام لوگ ایک ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.