ETV Bharat / state

بھرت پور میں ایس پی کا بیٹا کورونا مثبت - ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ

ضلع بھرت پور میں اب کورونا کا اثر بڑھتا ہی جارہا ہے۔ جمعہ کے روز ایس پی کے گن مین سمیت 16 افراد کورونا مثبت پائے گئے۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 212 ہوگئی ہے۔

بھرت پور میں ایس پی کا بیٹا کورونا مثبت
بھرت پور میں ایس پی کا بیٹا کورونا مثبت
author img

By

Published : May 30, 2020, 11:08 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں جمعہ کی صبح ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ حیدر علی زیدی کے گن مین کی کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد، اب ان کے بیٹے اور رہائش گاہ کے اسسٹنٹ ورکر کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ وہیں ضلع میں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 47 کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے۔ ایسی صورتحال میں اب ضلع میں مجموعی طور پر مثبت مریض 212 ہوچکے ہیں۔

بھرت پور میں ایس پی کا بیٹا کورونا مثبت
بھرت پور میں ایس پی کا بیٹا کورونا مثبت

جمعہ کی صبح حیدر علی زیدی کے گن مین کے مثبت ہونے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس عملے کی میڈیکل ٹیم نے سیمپلنگ کی۔ شام کو ایک رپورٹ میں ایس پی کے بیٹے اور رہائش گاہ پر کام کرنے والے اسسٹنٹ ورکر کے مثبت ہونے کی تصدیق خود ایس پی زیدی نے کی۔

ایس پی نے بتایا کہ 'ان کا بیٹا قریب تین ماہ سے اس کے ساتھ رہ رہا ہے۔ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ انفیکشن کہاں سے پھیلا۔ اس سے قبل گن مین کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ایس پی نے خود کو کورنٹائن کر لیا تھا۔

ضلعی کلکٹر نتھمل ڈیڈیل نے بتایا کہ 'کمہیر گیٹ سبزی منڈی میں کی گئی رینڈم سیمپلنگ کے بعد شہر کی مختلف کالونیوں میں سبزی فروشوں اور دیگر افراد کی بڑی تعداد میں کورونا انفیکشن پایا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ 'ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 212 کورونا مثبت مریضوں کی اطلاع ملی ہے جن میں سے 123 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور 4 کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.