الور: راجستھان میں الور ضلع کے گووند گڑھ علاقے میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں کچھ لوگوں نے ایک شخص کی پٹائی کردی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو جنرل ہسپتال داخل کرا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Man named Rahim assaulted over Cow Smuggling rumors۔ بتایا جارہا ہے کہ گائے کو گووند گڑھ لے جانے کے شک پر کچھ لوگوں نے ایک شخص کی پٹائی کی۔ جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جنہیں علاج کے لیے راجیو گاندھی جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
متاثرہ رحیم خان نے بتایا کہ وہ پٹرول پمپ سے موٹر سائیکل لے کر گھر واپس آرہا تھا۔ پھر اس نے موٹر سائیکل کھڑی کی اور راستے میں استنجا (پیشاب ) کرنے لگا۔ اسی دوران تین سے چار لوگ آئے اور اس کی پٹائی شروع کردی۔ اس نے ان سے حملے کی وجہ پوچھی۔ اس پر ان لوگوں نے کہا کہ آپ گائے کو کہاں لے جا رہے ہیں، تو ان لوگوں نے کہا کہ گائے کو دوسری طرف کیوں لے گئے؟ اس پر رحیم خان نے ان لوگوں کو بتایا کہ وہ استنجا (پیشاب ) کے لیے رکے ہیں۔ اس پر انہوں نے لڑائی میں رحیم کو مارا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ تیجسوینی گوتم نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد مرکزی ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔