جے پور: راجستھان کے عازمین حج کی پہلی پرواز کل دہلی سے روانہ ہوئی۔ یہ پرواز شام کو دہلی سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔ اس پرواز اور آئندہ چند دنوں کے بعد ہونے پروازیں میں شامل تمام عازمین کا کورونا ٹیسٹ بھی دہلی میں کیا جائے گا۔ کورونا ٹیسٹ ہونے کے بعد میں دارالحکومت جے پور سمیت راجستھان کے الگ الگ اضلاع کے کچھ عازمین کورونا پازیٹیو آچکے ہیں جس کے بعد انہیں دہلی میں ہی روک لیا گیا۔ ایسے میں جب تک ان کی منفی رپورٹ نہیں آتی تب تک انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Rajasthan Hajj Committee
جو لوگ کورونا مثبت ہیں، ان کی تعداد اب تک چار سے پانچ بتائی جا رہی ہے۔ ایسے میں جو عازمین حج کورونا کی زد میں آئے ہیں، ان لوگوں نے راجستھان حج کمیٹی پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں ہم لوگوں کی کوئی بھی سننے والا نہیں ہے۔ حج کمیٹی نے ہمیں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ اس پورے معاملے میں راجستھان حج کمیٹی کے سی ای او محمود خان نے کہا کہ جو الزام ہم لوگوں پر لگائے جا رہے ہیں، وہ بے بنیاد ہیں۔ جو لوگ کورونا پازیٹیو آ رہے ہیں، ان لوگوں کو حج کمیٹی کی جانب سے کوارنٹائن کیا جا رہا ہے۔