ETV Bharat / state

ایس او جی کا گہلوت اور سچن پائلٹ کو نوٹس - راجستھان نیوز

اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے معاملے کی جانچ میں مصروف راجستھان ایس او جی کی اسپیشل ونگ نے دفعہ 160 کے تحت وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔

SOG notice to cm gehlot and deputy cm sachin pilot
ایس او جی نے گہلوت اور سچن پائلٹ کو نوٹس بھیجا
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 3:33 PM IST

ایس او جی نے نوٹس بھیج کر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ سے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے معاملے میں بیان درج کرانے کے لیے وقت، تاریخ اور جگہ کے بارے میں آگاہ کرنے کو کہا ہے۔

SOG notice to deputy cm sachin
ایس او جی کے ذریعے ڈپٹی سی ایم کو بھیجی گئی نوٹس

ایس او جی کے ذریعے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے معاملے میں 10 جولائی کو ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ہی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کو یہ نوٹس ریسرچ افسر کے ذریعے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اراکین اسمبلی خرید و فروخت معاملے کی جانچ کے لیے ایس او جی اے ڈی جی اشوک راٹھور کے ذریعے اسپیشل ونگ کی تشکیل کی گئی ہے، جس میں اے ٹی ایس کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

اس پورے معاملے کی جانچ کر رہے ایسرچ افسر اے ٹی ایس کے ایڈیشنل ایس پی ہری پرساد کے ذریعے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کو دفعہ 160 کے تحت نوٹس بھیجا گیا ہے۔

دفعہ 160 کے تحت دھوکہ کرنے کے معاملات کی جانچ کی جاتی ہے۔ نوٹس میں اس بات کا حوالہ دیا گیا ہے کہ ایس او جی کے ذریعے 10 جولائی کو آئی پی سی کی دفعہ 124 اے اور 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جس پر تحقیق کی جاری ہے اور تحقیق کے لئے بیانات درج کرنا ہیں۔ بیان درج کرانے کے لیے ، وقت، تاریخ اور جگہ کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ بیان درج کیے جا سکیں۔

ایس او جی کے ذریعے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو بھیجے گئے نوٹس کی کاپی آج سوشل میدیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جو سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.