ادے پور: راجستھان میں ادے پور شہر کے صنعت کار اور سماجی کارکن مکیش مادھوانی نے سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے موثر قدم اٹھانے کے لیے جاری کردہ مالیاتی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا شکریہ ادا کیا۔ مادھوانی نے بتایا کہ انہوں نے 25 جنوری کو اشوک گہلوت کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں ریاست میں سائبر کرائم کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ان کی باتوں کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور سائبر کرائم کی روک تھام وعام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سینٹر فار سائبر سیکیورٹی کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ اینٹی انسرجنسی کے قیام کے لیے 18.40 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مادھوانی نے کہا کہ حکومت کا یہ قدم ریاست میں سائبر حملوں کو روکنے میں کارگر ثابت ہوگا۔ بتا دیں کہ بدلتے وقت کے ساتھ لوگ ٹیکنالوجی کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ ہر چھوٹے بڑے سامان کے لیے آن لائن آرڈر میں دلچسپی رکھنے لگے ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھاکر سائبر کرمنلز دھڑلے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس لیے ہر کسی کو آن لائن خریداری کرتے وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ جس سے سائبر حملے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Cyber Awareness Programme in Budgam بڈگام میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پروگرام
CM Yogi On Cyber Police Station یوپی کے وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں سائبر تھانہ کھولنے کا اعلان کیا
یواین آئی