ETV Bharat / state

Bhilwara Road Accident روڈ ویز بس کی ٹکر سے ایمبولینس میں سوار دو سالہ بچی سمیت چھ زخمی - بھیلواڑہ میں سڑک حادثہ

راجستھان کے بھیلواڑہ میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایمبولینس میں سوار دو سالہ بچی سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس معالے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 12:17 PM IST

بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑہ میں رائی سنگھ پورہ کے قریب آگے چل رہی بس کے اچانک بریک لگانے سے ایک ایمبولینس اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایمبولینس میں سفر کرنے والی دو سالہ بچی سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گھر والے اس زخمی لڑکی کو علاج کے لیے ایم سی ایچ لائے تھے، لیکن آئی سی یو میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اسے ریفر کر دیا گیا۔ یہ حادثہ اجمیر لے جانے کے دوران پیش آیا۔

کنبہ کے رکن رامپال نے بتایا کہ پھولیا تھانہ کے کھامور کے رہنے والے منوہر کی دو سالہ بیٹی جیوتی کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے علاج کے لیے بھیلواڑہ کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال (ایم سی ایچ) میں لایا گیا تھا۔ ایمبولینس اجمیر ہائی وے پر رائیسنگ پورہ کے نزدیک پہنچی ہی تھی کہ آگے چل رہی بس کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگادئے جس کی وجہ سے ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم میں ایمبولینس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں قریب کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس سلسلے میں رائیلا پولیس معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Hardoi سڑک حادثے میں تین کی موت، دولہا سمیت چھ زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.