سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے امیر مولانا حافظ قاری محمد شاکر نوری حاضری دینے پہنچے، ایس ڈی آئی کے امیر اور ان کے مریدیں درگاہ کی شاہجہانی مسجد میں ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔
جہاں انہوں نے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں حاضری دی اور عقیدت کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
دربار میں ان سب کو زیارت خادم سید سلطان حسین مصباحی نے کرائی اور دستار بندی کی۔ زیارت کے بعد مولانا شاکیر نوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سارے عالم میں انسان بے چین ہیں اور اس کا سبب گناہوں میں اضافہ ہے۔ ایسے میں این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کو لے کر ملک کے حالات کے مدنظر مسلمانوں کو اب ہر برائی اور آفتوں سے نجات کے لئے دین اسلام اور شریعت پر پختہ عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گناہ میں لذت تو ہے پر عزت نہیں اور نیکی میں تکلیف ہے پر سکون ہے۔
اللہ نے اپنے ولیوں کی بارگاہ انسانی سکون کے لئے رکھی ہے اور بزرگوں کی بارگاہ سے تعلق رکھنا چاہیے اور برائیوں سے بچنا چاہیے۔
مولانا محمد شاکر نوری عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے امیر ہیں، جن کی سرپرستی میں ملک اور بیرون ملک میں 45 مدارس اور تقریباً 15 انگلش میڈیم اسکول قائم کیے ہیں تو 36 ملکوں میں نوری صاحب کی سرپرستی میں دیدے اسلام سے امن کا پیغام بھی دیا جا رہا ہے۔