ETV Bharat / state

Illegal Occupation of Cemetery Land الور میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کے خلاف خاموش جلوس - اکھے پورہ میں قبرستان کی زمین

الور شہر کے اکھے پورہ میں قبرستان کی زمین کو غلط طریقے سے قبضہ کرنے کے معاملے میں میو سماج نے آج ایک خاموش جلوس نکالا۔ Illegal Occupation of Cemetery land in alwar

الور میں قبرستان کی اراضی پر قبضہ کے خلاف خاموش جلوس

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 4:07 PM IST

الور: راجستھان کے الور شہر کے اکھے پورہ میں قبرستان کی زمین کو غلط طریقے سے قبضہ کرنے کے معاملے میں میو سماج نے آج ایک خاموش جلوس نکالا۔ شہر میں یادگار شہدا سے کلکٹر تک جلوس میں شامل تمام لوگوں نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، سب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ 'جس وزیر کے کہنے پر یہ سب کیا گیا، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔' خاموش جلوس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ Illegal Occupation of Cemetery land in alwar

اس موقع پر سابق وزیر نصرو خان ​​نے کہا کہ قبرستان کی زمین پر قبضے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ کو خط لکھا گیا تھا اور آج میو سماج کی جانب سے خاموش جلوس نکالنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اسی فیصلے کے تحت آج ایک خاموش جلوس نکالا جا رہا ہے۔ یہ خاموش جلوس شہداء یادگار سے کلکٹریٹ تک نکالا جا رہا ہے، وہاں کلکٹر کو میمورنڈم دیں گے اور حکومت کی جانب سے اس معاملے میں معطل کیے گئے سب ڈویژنل افسر اور تحصیلدار کے حکم کی کاپی لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Occupation of Cemetery land: جے پور میں قبرستانوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ

وہیں میو سوسائٹی کے نمائندے غفور خان نے الزام لگایا کہ قبرستان کی زمین وزیر تکارام جولی کے کہنے پر کسی اور کے نام پر بیچی گئی، سنگین بات یہ ہے کہ سارا معاملہ 6 ماہ میں طے پا گیا، جبکہ ہر ایک پیشی میں 3 سے 4 ماہ لگتے ہیں۔ سازش اتنی مضبوط تھی کہ ایک ماہ میں چار پیشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس معاملے میں وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی وہ ہمت نہیں ہاریں گے اور آج ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.