ETV Bharat / state

جھنجھنو میں ویب سیریز فالن کی شوٹنگ، پولیس انسپکٹر کے رول میں نظر آئی سوناکشی - اردو نیوز جھنجھنو

راجستھان کے جھنجھنو شہر میں نئے پرائیویٹ بس اسٹینڈ پر صبح سے ہی ہجوم تھا کیونکہ لوگوں کو دبنگ گرل سوناکشی سنہا کا انتظار تھا۔ ضلع کے مختلف مقامات پر ویب سیریز کی شوٹنگ جاری ہے جس کی مرکزی اسٹار کاسٹ میں سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔

shooting for the web series fallen in jhunjhunu
پولیس انسپکٹر کے رول میں نظر آئی سوناکشی
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 10:56 AM IST

شہر کے نیو پرائیویٹ بس اسٹینڈ پر جمعرات کے روز ویب سیریز فالن کے سینز فلمائے گئے جس میں اداکارہ سوناکشی سنہا ایک پولیس آفیسر ہیں۔ وہ قتل کے معمے کو سلجھانے کے لیے پولیس اہلکاروں کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ پوچھ گچھ کا یہ سین کئی بار فلمایا جاتا ہے۔ سوناکشی سنہا ان دنوں ویب سیریز کی شوٹنگ کے لئے منڈاوا آئی ہوئی ہیں۔ وہ منڈاوا کے ہوٹل ڈیزرٹ میں قیام پذیر ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ہوٹل ڈیزرٹ کے پاس جے ولاس میں گھوڑوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ سوناکشی سنہا فرصت کے وقت میں جے ولاس جا کر وہاں وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے وہاں ہارس رائیڈنگ کا مزہ لیا۔ سوناکشی سنہا نے گھوڑوں کے ساتھ اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ تصویر کشی کی۔

مقامی کوآرڈینیٹر سنجے میل اور کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے فلم نوال گڑھ کے علاقے میں شوٹنگ کرنے کے بعد جمعرات کے روز جھنجھنو روڈ پر واقع سیتسر کے آس پاس شوٹنگ کی گئی۔

وہیں آج یعنی جمعہ کے روز منڈاوا میں شوٹنگ کی جائے گی۔ اس کے لیے ایک حویلی میں شوٹنگ کے پہلے تیاری چل رہی ہے۔ ویب سیریز میں سوناکشی ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عامر خان کی بیٹی ارا خان کے بھی سین فلمائے گئے۔

مزید پڑھیں:

'تاپسی پنو نے پانچ کروڑ نقد لیے، پروڈکشن ہاؤس نے 300 کروڑ کا حساب نہیں دیا'

شوٹنگ فلمساز ریما کاغتی کی ہدایت کاری میں کی جارہی ہے۔ ویب سیریز فالن میں سوناکشی سنہا کے علاوہ گلشن دیواشیش، وجے ورما اور سوہن ساہ بھی مختلف کردار ادا کررہی ہیں۔ ویب سیریز ایک ڈارک کرائم تھریلر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.