ETV Bharat / state

Shihab Going to Hajj by Walk پیدل حج پر جانے والے شہاب روپن گڑھ پہنچے - عازم حج شہاب روپن گڑھ پہنچے

ریاست کیرالہ سے پیدل حج پر روانہ ہونے والے محمد شہاب راجستھان کے روپن گڑھ پہنچے۔ روپن گڑھ میں ان کے لیے سخت پولیس انتظامات کیے گئے تھے۔ Hajj Pilgrim Shihab Reached Roopangarh

پیدل حج کو روانہ ہونے والے عازم حج شہاب روپن گڑھ پہنچے

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 1:27 PM IST

اجمیر: کیرالہ سے پیدل حج پر روانہ ہونے والے عازم حج محمد شہاب آج راجستھان کے اجمیر ہوتے ہوئے روپن گڑھ پہنچے۔ اپنے مضبوط ارادے کے ساتھ پیدل سفر حج کے جذبے سے وہ 2023 حج کے لیے چل پڑے ہیں، جس کے لیے انہيں بھارت سمیت چار ممالک کا احاطہ کرتے ہوئے 8600 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا۔ اب تک انہوں نے تقریبا 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرلیا ہے۔ Hajj Pilgrim Shihab Reached Roopangarh

پورے راستے میں سینکڑوں لوگوں کا ہجوم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اُمڈ رہا ہے۔ روپن گڑھ میں بھی ان کے لیے پولیس کے ذریعہ سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسٹیشن آفیسر ایوب خان نے خود محاذ سنبھال لیا۔ شہاب اجمیر میں درگاہ پر جانے کے بعد کشن گڑھ۔ہنومان گڑھ میگا ہائی وے کے ذریعے پنجاب کی طرف رواں دواں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ واگھہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گے اور پھر ایران کے راستے عرب خطے میں داخل ہو کر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: GST on Hajj and Umrah Services: حج وعمرہ ٹور آپریٹرز جی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں، سپریم کورٹ

قابل ذکر ہے کہ شہاب نے 15 اگست یوم آزادی کی شام اجمیر میں خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کی زیارت کرکے امن، سکون اور خوشحالی کی دعا کی۔ اس دوران بھی زائرین کا ہجوم درگاہ میں ان کی ایک جھلک دیکھنے جمع تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.