جے پور کے شاستری نگر کے جواہر نگر تھانہ علاقے کے ٹولی نمبر 6-5 میں ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور سے جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیاہے۔
ملزم پر الزام ہے کہ وہ معصوم بچی کو بہلا پھسلا کر آبادی سے دور لے گیا اور ایک چٹان کے پیچھے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
تھوڑی دور پر کر کٹ کھیل رہےکچھ نوجوانوں نے بچی کی آواز سن کر اس جانب متوجہ ہے۔ انہوں نے شور مچا کر مزید لوگوں کو بلایا۔
ملزم نے موقع واردات سے بھاگنے کی کوشش لیکن مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا ۔ لوگوں نے اس کی پٹائی کر نے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔