ہر صبح لوگ چائے کا گھونٹ لیتے ہیں ، کہا جاتا ہے کہ دن کا آغاز اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک چائے نہ پی جائے۔
درگاہ اجمیر شریف میں شاہی چائے بنائی جاتی ہے، جو خصوصی کیتلی میں چار گھنٹے سے زیادہ میں تیار کی جاتی ہے۔
شاہی چائے تقسیم کرنے کے لئے ایک چائے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
یہ چائے نصف شب میں پلائی جاتی ہے۔
شاہی چائے کمیٹی کے چیئرمین نعیم ارمانی کا کہنا ہے کہ یہ چائے بنانے کا سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے، جس کیتلی میں چائے بنائی جاتی ہے ، اس میں مسلسل 1928 سے بنائی جا رہی ہے۔