ETV Bharat / state

Jaipur Literature Festival 2023 جے پور لٹریچر فیسٹیول میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی شرکت

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 8:27 AM IST

جے پور میں منعقد پانچ روزہ جے پور لٹریچر فیسٹیول میں جمعہ کو شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کا سیشن ہوا جس میں شبانہ اعظمی نے جاوید اختر سے متعلق بہت سی باتیں کیں۔ Shabana Azmi and Javed Akhtar in JLF 2023

Shabana Azmi and Javed Akhtar in JLF 2023

جے پور لٹریچر فیسٹیولجے پور لٹریچر فیسٹیول

جے پور: جے پور لٹریچر فیسٹیول (جی ایل ایف) کے دوسرے دن، جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا جمعہ کو فرنٹ لان میں سیشن ہوا۔ اس دوران دائرہ اینڈ دھنک کمپونین ویلومس آف نجمس بائے کیفی اعظمی اینڈ جاں نثار اختر پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شبانہ نے جان نثار اختر اور جاوید اختر نے کیفی اعظمی پر کتاب لکھی ہے۔ ان دونوں کی تخلیقات پر ایک کتاب تیار کی گئی ہے۔ اس دوران جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا سیشن کافی دلچسپ رہا۔ اس دوران شبانہ نے دونوں کے درمیان ایک راز کی بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید اختر میں رومانٹک نام کا کچھ نہیں ہے۔ جب لڑکیاں مجھ سے ملتی ہیں تو کہتی ہیں کہ آپ کتنی خوش نصیب ہو۔ جاوید صاحب اتنے رومانٹک ہیں تو میں کہتی ہوں کہ جاوید صاحب میں رومانٹک نام کی ہڈی بھی نہیں بھلے ہی وہ رومانٹک گانے لکھتے ہو۔ اسی دوران شبانہ اعظمی کی بات کے جواب میں جاوید اختر نے دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکس کے گول چکر میں کام کرنے والا شخص وہاں الٹا لٹکتا ہے لیکن گھر آنے کے بعد وہ الٹا نہیں لٹکتا۔ اس سیشن کو سننے کے لیے مشہور نغمہ نگار گلزار اور پاپ گلوکارہ اوشا اتھپ بھی موجود تھیں۔

جاوید اختر نے سیشن کے دوران غزلوں پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اردو کے علاوہ پنجابی، گجراتی، مراٹھی اور ہندی میں بھی غزلیں لکھی گئی ہیں۔ جاوید اختر نے کہا کہ غزل کی جو دو لائن ہوتی ہے وہ ایک نظم کی طرح ہوتی ہے لیکن ان میں ردیف بھی ہوتا ہے اس دوران انہوں نے پنجابی میں ایک غزل بھی سنائی، شاعری سے شروع ہوئی یہ بات چیت کتاب پر ہوتے ہوئے ٹرانسلیشن پر ختم ہوئی۔ جاوید اور شبانہ کی گفتگو کے دوران ترجمہ پر بھی بات ہوئی۔ اس دوران گلزار کی موجودگی پر شبانہ اعظمی نے ان سے متعلق کہا کہ ایک مرتبہ میں کسی دھن پر اٹکی ہوئی تھی کہ ایک کمرے میں گلزار صاحب اور دوسرے کمرے میں جاوید اختر تھے۔ میں ان دونوں کے پاس گئی اور اپنی دھن سنائی۔ دونوں نے ایک منٹ میں اس دھن پر کمپوزیشن لکھی۔ دونوں کا انداز بالکل مختلف تھا۔ ایسا انداز کیفی اعظمی اور جان نثار اختر کی تحریروں میں دیکھا جا سکتا تھا۔ جے پور لٹریچر فیسٹیول میں جمعہ کی صبح ایک سیشن کے دوران مندرا نائر کے ساتھ سدھا مورتی کی بات چیت ہوئی۔ چار باغ میں منعقدہ سیشن کے دوران کنڑ زبان کی معروف مصنفہ سدھا مورتی نے بُکس اینڈ بیلیفس پر بات کی۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ سدھا مورتی نے اپنے داماد اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے عہدے کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ یہ کسی کے لیے بھی فخر کی بات ہو سکتی ہے، لیکن وہ اپنے ملک کے لیے اچھا کام کررہے ہیں۔ اور میرے بچے اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Jaipur Literature Festival 2023 پانچ روزہ جے پور لٹریچر فیسٹیول 2023 کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.