ETV Bharat / state

Ajmer Dargah Shab e Barat شب برات کے موقع پر اجمیر درگاہ میں روح پرور مناظر - شب برات خواجہ غریب نوازؒ

ملک بھر کی بیشتر درگاہوں، خانقاہوں اور جامع مساجد کے ساتھ ساتھ شب برات کے مقدس موقع پر درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔

شب برات کے موقع پر اجمیر درگاہ میں روح پرور مناظر

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 12:47 PM IST

شب برات کے موقع پر اجمیر درگاہ میں روح پرور مناظر

اجمیر (راجستھان) : شب برات کے موقع پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار عالیہ پر نماز ادا کرنے کے لیے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد اجمیر پہنچی۔ جہاں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں حاضری دی اور پوری رات اللہ عز و جل کی عبادت میں گزاری۔ شب برات کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ میں رقت آمیز مناظر دکھائی دئے۔

عقیدت مندوں نے درگاہ شریف کی شاہ جانی مسجد میں نمازیں ادا کی اور اپنے بزرگوں، فوت ہوئے اعزہ و اقارب کی مغفرت، بلند درجات کے لیے دعائیں کی اور فاتحہ پڑھی۔ شب برات کو حدیث مبارکہ میں ’’لیلۃ النصف من شعبان‘‘ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس رات دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں آباد مسلمان گھروں، مساجد اور خانقاہوں میں عبادت کرتے ہیں وہیں فوت ہوئے اپنے اعزہ و اقارب کی قبور کی زیارت بھی کرتے ہیں۔ بر صغیر میں شب برات کے موقع پر نیاز و فاتحہ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس رات عقیدت مند قبرستان جاکر اپنے مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی کرتے ہیں۔ اس رات لوگ اپنے اعزہ و اقارب کے مزاروں پر حاضری دیتے ہیں اور پھول چڑھاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ اجمیر درگاہ میں اس خاص موقع پر زائرین کی بڑی تعداد اجمیر پہنچی اور خواجہ صاحب کی بارگاہ میں دعا کی۔ درگاہ کے علاوہ نظام گیٹ اور پانچ نمبر گیٹ پر صبح فجر کی نماز کے لیے نمازیوں کی لائن صبح 5 بجے سے ہی شروع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: Muslim Clerics On Shab E Barat : شب برات کے موقع پر کثرت سے عبادت کرنے کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.