ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر کھاجووالا میں آج صبح پانچ مشتبہ افراد کو پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ان لوگوں کو كھاجووالا میں گھومتے ہوئے پکڑا۔
خیال رہے کہ یہ لوگ ایک فارچونر کار میں سوار تھے، جب ان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے نو لاکھ 88 ہزار روپے کیش برآمد ہوئے۔
اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر او پی یادو نے بتایا کہ تفتیش میں پانچوں اپنے آپ کو كھاجووالا کے باشندے بتارہے ہیں اور گجرات میں دھندہ کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔
فی الحال پولیس اور بی ایس ایف ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے، جبکہ ان پانچوں پر کیس بھی درج کیا گیا ہے۔