ETV Bharat / state

Car Truck Collision سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک - راجستھان میں کار اور ٹرک کا تصادم

ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں گذشتہ روز ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم سات افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ Seven members of the same family died on the spot in road accident in Rajasthan

same family dead
same family dead
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 9:58 AM IST

ہنومان گڑھ: راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے نورنگڈیسر میں ہفتہ کی دیر شام ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم سات افراد ہلاکت کا شکار ہو گئے۔ اس واقعہ میں دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے۔ اس دردناک حادثے کے بعد ہائی وے پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔

یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار میں سوار ساتوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ اس وقت پیش آیا جب کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

  • घटना की सूचना मिलने पर जिला पुलिस अधीक्षक हनुमानगढ़ एवम थानाधिकारी पुलिस थाना हनुमानगढ़ टाउन मौक़े पर पहुँचे। घायलो को उपचार उपचार हेतु राजकीय चिकित्सालय पहुँचाया गया।
    अग्रिम पुलिस कार्यवाही जारी है ।

    — Hanumangarh Police (@HmghPolice) October 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ہنومان گڑھ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسر ویدپال شیوران نے بتایا کہ گاؤں نورنگڈیسر کے قریب اوور ٹیک کرنے کے دوران ایک ٹرک اور کار کے درمیان زبردست تصادم ہوگیا۔ اس تصادم میں کار کے پرخچے اڑ گئے اور سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں دو بچے بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے بیکانیر میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹرا کے سمردھی ہائی وے پر سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک، 17 زخمی اورنگ آباد میں زیرِعلاج

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 60 سالہ پرمجیت کور، اس کے دو بیٹے 36 سالہ رامپال، 25 سالہ خوشویندرا اور 35 سالہ ریما اور 22 سالہ پرمجیت، 5 سالہ منجیت اور 12 سالہ ریت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں بچ جانے والے بچوں منراج اور آکاش دیپ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • हनुमानगढ़ जिले में कार और ट्रोले की टक्कर से हुए भीषण सड़क हादसे के कारण हुई जनहानि अत्यंत दु:खद खबर है ! परमात्मा दिवंगत जनों की आत्मा को शांति प्रदान करें व घायलों को शीघ्र स्वास्थ्य लाभ प्रदान करें !

    — HANUMAN BENIWAL (@hanumanbeniwal) October 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ناگور کے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بینیوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے، 'خدا مرنے والوں کی روحوں کو سکون دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.