سات بچے اسٹیٹ چائلڈ کیئر ہوم کے گارڈ سے دھکہ مکی کرکے بھاگ گئے۔ ان میں سے ایک بچے کو کوٹھاری ندی کے قریب دیہاتیوں کی مدد سے پکڑا گیا۔
جب کہ 6 بچے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ان تمام بچوں کو صدر پولیس تھانہ اور خصوصی ٹیمیں تلاش کررہی ہے۔
اسٹیٹ چائلڈ کیئر ہوم کے سپرنٹنڈنٹ ہیمنت کھاٹک نے بتایا کہ آج صبح سات بچے گارڈ سے دھکہ مکی کرکے چائلڈ ہوم سے فرار ہوگئے ہیں۔اس وقت 3 ہوم گارڈز، جوگیندر سنگھ، مکیش کمار اور روہیت کمار ڈیوٹی پر تھے۔ایسا لگتا ہے کہ ہوم گارڈ کی کہیں پر غلطی ہوئی ہے۔جس کے سبب بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ان بچوں میں سے ایک بچے کو دیہاتیوں کی مدد سے پکڑا گیا لیکن ابھی بھی 6 مفرور ہیں ، جن کو صدر تھانہ اور خصوصی ٹیمیں تلاش کررہی ہے۔