ETV Bharat / state

راجستھان: سینیئر صحافی کو ملی دھمکی

راجستھان کے اخبار اقرا پتریکا سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی ایم فاروق خان کو مارنے کی دھمکی ملی ہے، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، اسی آڈیو میں ایک شخص یہ کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے کہ اگر راجستھان میں آپ کو صحافت کرنا ہے تو آپ اپنے خیالات سے وزیراعلی اشوک گہلوت کے حوالے سے کوئی خبر نہ لکھیں۔

Senior journalist receives threat
راجستھان: سینئر صحافی کو ملی دھمکی
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 7:03 PM IST

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی دو منٹ کی ایک آڈیو کلپ میں ایک شخص سینیئر صحافی ایم فاروق خان سے کافی بد تمیزی سے بات کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

ایم فاروق خان نے اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کے حوالے سے ہم جو لکھتے ہیں اس کے مدنظر ہمارے پاس اس طرح کے فون آ رہے ہیں۔

Senior journalist receives threat
راجستھان: سینئر صحافی کو ملی دھمکی

انہوں نے کہا کہ ہم کو ڈرایا جا رہا ہے لیکن ہم ڈرنے والے بالکل بھی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ایم فاروق خان نے گزشتہ روز مدارس اور اردو سے متعلق راجستھان حکومت کے متوقع فیصلے کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اس حوالے سے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت پر بڑا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

'گہلوت حکومت مدرسہ تعلیم کو لیکر بالکل بھی سنجیدہ نہیں'

سینیئر صحافی ایم فاروق خان کو مارنے کی دھمکی دینے والا شخص خود کو راجستھان کے جودھپور علاقے کے رہنے والا بتا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت بھی جودھپور سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.