راجستھان سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے آج سینئر سیکنڈری آرٹس کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
نتائج 90.7 فیصد رہا جو گزشتہ سال کی بہ نسبت تقریباً پونے تین فیصد زیادہ ہے۔
اجمیر واقع بورڈ ہیڈکوارٹر کے ریٹ آفس پر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی پی جرولی نے نتائج امتحان جاری کیا۔
نتائج میں اس مرتبہ پھر طالبات سبقت لے گئیں۔ طالبات کا کل نتیجہ 93.1 اور طلباء کا88.45 فیصد رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے 2.7 فیصد زیادہ ہے۔
اعلان کردہ نتائج جہاں 90.7 فیصد رہا وہیں گزشتہ سال یہ 88.7 فیصد رہا تھا۔
بورڈ چیئرمین نے بتایا کہ اس سال بارہویں آرٹ کلاس کے لئے 5 لاکھ 90 ہزار 923 امیدوار رجسٹرڈ کئے گئے تھے جن میں سے 5 لاکھ 90 ہزار 868 نے امتحال دیا اور 5 لاکھ 26 ہزار 726 امیدوار کامیاب قرار دئے گئے۔
اس موقع پر بورڈ کے سیکریٹری اروند کمار سینگوا کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔